Monday 7 April 2014

The Three Elements of Montessori Philosophy - مونٹیسوری فلسفۂ تعلیم کے تین اجزاء

Montessori philosophy of learning is based on three factors;
1) Child 
   Stages of Growth, Sensitive Periods, Normalization
2) The Favorable Environment 
3) The Teacher

It can be defined as an environment prepared by the teacher to reveal the child's potential.

Montessori philosophy is based on the child's learning through natural process.  The process demands, not the teacher's ability to impose his/her understanding through books and incentives, but the teacher's qualities to uncover the child's potential and raise his/her curiosity to develop his/her own understanding about the universe.

Montessori believed in the term 'Mid-Wife' used by Socrates to define teacher's role.  According to him, the role of a teacher is like a mid-wife, who only facilitates and guides a woman how to give birth to her baby.  The pain is taken and the process is carried out by that woman.  The teacher should facilitate the child towards learning by preparing the environment.  The pain of learning has to be taken by the child and the child should carry out the process.

 ماریا مونٹیسوری کے مطابق بچے کے سیکھنے کے عمل کا انحصار تین چیزوں پر ہوتا ہے- 
١- بچہ 
٢- مناسب اور پسندیدہ ماحول 
٣- استاد 
یعنی ایک استاد کا تیّار کیا ہوا ماحول جو بچے کی فطرت کی مناسبت سے ہو-  

ماریا  مونٹیسوری کا تعلیمی فلسفہ 'بچے' کی قدرتی نشو و نما کے گرد گھومتا ہے- انکے مطابق بچے کی ذہنی، جسمانی اور روحانی نشو و نما کا انحصار اساتذہ اور کتابوں پر نہیں  ہوتا-  بلکہ ایک ایسے ماحول پر ہوتا ہے جس میں استاد کے علاوہ مختلف عمروں کے بچے، اسکول کا گھر جیسا ماحول، کام کرنے کی آزادی، مختلف تعلیمی میٹریل، کتابیں، جانور، پھول پودے بھی موجود ہوں-ایک ایسا ماحول جس میں بچے کے اندر جستجو کا مادّہ بڑھے اور وہ کسی انعام کے لالچ یا سزا کے خوف کے بغیر اپنا سیکھنے اور جاننے کا عمل جاری رکھے-  

مونٹیسوری کے مطابق استاد کا کردار اس ادارے میں، سقراط کی کی ہوئی تعریف کے مطابق ایک 'دائی ' کا ہوتا ہے-  جو زچگی کا درد اپنے اوپر نہیں لیتی بلکہ ماں کو ہدایت دیتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے-  اسی طرح سیکھنے کے عمل کے دوران جو تھکن اور تکالیف ہیں وہ بچے کو اٹھانی چاہئیں نہ کہ استاد کو-  استاد کا کام صرف ماحول کو بہترین طریقے سے تیّار کرنا ہے-  اس میں بچے کے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھنا ہے-  

The Child
Stages of Growth
Montessori divides the human growth into four time periods, as follows; 

1- Absorbent Mind
    This stage has two phases;
    - Spiritual Embryonic Stage - birth to three years
      based on child's inner urge to do things
    - Social Embryonic Stage - three to six years
      inclination towards socialization

2- Childhood
    from six to twelve years

3- Adolescence
    This stage also has two phases;
    - Puberty - twelve to fifteen years
      an emotional return to toddler's stage
    - Adolescence - fifteen to eighteen years
     inclination to good causes and independence 

4- Adulthood
    eighteen to twenty-four

انسانی نشو و نما کے مراحل 
ماریا مونٹیسوری نے انسانی نشو و نما یا سیکھنے کے مراحل کو چار حصّوں میں تقسیم کیا ہے-  
١- جاذب ذہنی یا پیدائش سے چھ سال تک کی عمر 
ماریا کے مطابق بچہ "Tabula Rasa" یعنی خالی دماغ پیدا نہیں ہوتا- پیدائش کے فورا بعد بھی وہ دودھ کا مزہ، گرم سرد، بھوک اور پیٹ بھر جانے، گود کی گرمی، جھولا جھلانے  کی حرکت،  وغیرہ جیسی سمجھ رکھتا ہے- اور اس پیدائشی حافظے کو "nabulea" کہتے ہیں-  

اسکے دو مرحلے ہیں- اور ان دونوں مرحلوں میں بچہ کے معلومات جذب کرنے اور کام کرنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے- 
پہلا مرحلہ ہے پیدائش سے تین سال تک کی عمر جس میں بچہ اپنی اندرونی خواہشات اور جستجو کے دباؤ پر دیکھتا، چھوتا اور پرکھتا ہے- جسے "hormic" کہتے ہیں- اس دوران بچے کو جو بھی تجربات اور معلومات حاصل ہوتی ہیں وہ اسکی یاداشت کا حصّہ بن جاتی ہیں- اور اس غیر ارادی یاداشت اور حافظے کو "mneme" کہتے ہیں- 

دوسرا مرحلہ تین سال سے چھہ سال تک کی عمر ہے جس میں وہ اپنی ذات اور اپنی پسند اور ناپسند کے دائرے سے باہر نکل کر دوسروں کی زندگی میں شامل ہونا چاہتا ہے، دوسروں کو اپنے کام میں شریک کرنا چاہتا ہے- اور انکی پسند یا ناپسند کو بھی اہمیت دیتا ہے- 

٢- بچپن 
یا مرحلہ چھ سے بارہ سال تک کی عمر تک کا ہوتا ہے- ان چھ سالوں میں بچہ خود تجربات کرنے کے شوق کے ساتھہ ساتھہ اپنے ارد گرد کے ماحول،  ثقافت، روایات، تقریبات اور معاشرے میں دلچسپی لینا شروع کر دیتا ہے-  

٣- لڑکپن 
اس کے بھی دو مرحلے ہیں- 
پہلا بلوغیت کے ابتدائی تین سال یعنی بارہ سے پندرہ سال تک کی عمر- 


Sensitive Periods
Maria Montessori has developed a theory about 'Sensitive Periods".  
These are the different periods that occur intensively from birth till the age of six, and bear the following characteristics; 
1- occur either one at a time or overlapped meaning two or more sensitivities can overwhelm the child's mind at the same time.
2- are universal 
3- are present at birth
4- are related to genetic traits
5- bear enormous energy due to inner desire
6- are revealed through constant concentration for a specific span of time and by repetition of actions
7- are the part of learning process

These periods expose the child's extreme interest in something or some actions and during this time, he/she is highly capable of absorbing the information until the curiosity is satiated. 

The sensitive periods are termed as, sensitivity to language, sensitivity to movement, sensitivity to order, sensitivity to small objects, sensitivity to music, sensitivity towards socialization, sensitivity to refinement of senses, etc.

بچوں کے حسّاس دورانیے- 
ماریا مونٹیسوری کے مطابق، پیدائش سے چھ سال تک، سارے بچے ایسے دورانیے سے گذرتے ہیں جس میں انکے اندر کسی چیز کے جائزہ لینے یا تجربہ کرنے یا چیزوں کو کسی خاص روپ میں دیکھنے کی خواہش بہت شدید ہوجاتی ہے-  مثال کے طور پر کوئی خاص شخص، کسی کی آواز، چیزوں کو الٹنا پلٹنا، کوئی خاص گانا یا نظم، کوئی خاص پروگرام، کوئی کھیل، وغیرہ 

ان دورانیوں کی خصوصیات یہ ہیں کہ
١- یہ انسانی زندگی کا حصّہ ہیں اور تمام دنیا کے بچوں میں یکساں پاۓ جاتے ہیں-  
٢- یہ ایک وقت میں ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں- مطلب یہ کہ بچہ ایک وقت میں کئی چیزوں کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے- 
٣- انکا تعلق زیادہ تر جینیاتی علامات سے بھی ہوتا ہے جو والدین سے منتقل ہوتی ہیں- 
٤- اور اسی وجہ سے یہ پیدائش کے وقت سے موجود ہوتی ہیں- مثال کے طور پر ایک نو مولود بچے کا صرف ماں کی گود میں اور لوری کے ذریعے یا ہلا ہلا کر سونا- 
٥- ان حسّاس اوقات میں بچے کے اندر زبردست توانائی موجود ہوتی ہے جو بچے کے جذبات اور بار بار اسی عمل کو دہرانے کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے- 
٦- بچہ اس دورانیے میں صرف اسی چیز پر یا کسی چیز کی حرکت پر اپنی ساری توجہ مرکوز کردیتا ہے- اور اس سے متعلق تمام معلومات اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتا ہے- 
٧- یہ حسّاس دورانیے بچے کے سیکھنے کے عمل کا قدرتی طریقہ اور حصّہ ہیں- 

اسکی مثالیں کئی ہیں- بچے جب پہلی مرتبہ سیڑھیاں دیکھتے ہیں تو بلاوجہ اوپر نیچے کرتے رہتے ہیں-  یا گیند یا گول کوئی چیز مل جاۓ تو اسے مختلف طریقوں سے حرکت دینے میں مصروف رہتے ہیں- اخبار یا کاغذ مل جائیں تو انہیں توڑمروڑ کر اس کی آواز سے محظوظ ہوتے ہیں-  اگر ایک دفعہ کسی چیز پر ہاتھہ پڑنے سے آواز آۓ تو بار بار ہاتھ مارتے ہیں- بٹن، سوراخ یا کسی بھی ننھی منھی سی چیز پرنظریں جما کر اسکو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں-  


Normalization
This term is defined as the child's positive behavior due to his/her immaculate instinct unless caused 'deviation' due to negative external aspects.  
بچہ فطرت کے مطابق نظم، کام، محبّت اور امن و سکون کی طرف مائل ہوتا ہے- اور اسکی شخصیت میں منفی اثرات اسکے ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں- 


Favorable Environment 
Physical Feature
1- It should be a home-like environment so the child can develop ownership to the premises.  It must be equipped with maximum attraction to give a look of a small universe.
2- The windows should be low and wide so the child can view the change in weather or nature from inside. 
3- The walls should not be covered with the pictures of cartoons and unnecessary charts and decorations.  However, a space should be allotted to hand child's own work and few master pieces of the world's famous artists.   
4- There should be a book corner with books on different topics.
5- There should be an art corner for painting and creative work.
6- The entire facility, including furniture, bathroom seat, utensils,  sink, mats, should be child-size so the child doesn't feel helpless and dependent upon others.  No toys should be kept but only those which can boost child's cognitive skills.  
7- All tools and scientific instruments should be real and in a working condition.
8- There should be an outside garden-like area where the child can observe the nature.
9- The premises should have a place to keep any pets.
10- The premises must have a constant supply of fresh water for drinking and other purposes.

Spiritual Aspects
1- Order
The child is naturally inclined towards calmness, peace and order.  That is why the entire premises should be neat and clean and organized.  It should follow the rule of "a thing for a place and a place for a thing".  The colors in the environment should be soothing to eyes and in harmony.  It should be a noise free environment, like a library.  The rule of "speak while not working and work while not speaking" should be observed during presentations and work.

2- Freedom
The child should be given freedom to observe, explore and experiment on his/her own natural impulses.  The freedom should have two conditions and the two causes for teacher's immediate intervention; the child will not harm himself/herself and the child will not cause damage to the environment.
Freedom to work develops two most precious qualities in the child's personality;
i) power of making decisions
ii) confidence



3- Work Cycle
The term refers to the practical state of 'from choosing an activity, carrying it to the work place and putting it back to where it belongs in the original organized condition.  Child's working on the material is not the essential part of this term as the purpose of 'work cycle' is to develop discipline and obedience in child's personality.  The child is free to spend whether a minute or the whole day on a certain material.  The child should be guided to complete the work cycle through role-modelling and demonstrations.   

Montessori describes 'obedience' as a self-motivation towards work and order.  If 'work cycle' is not observed properly, it will destroy the purpose of freedom and will result in disorder.

 مناسب اور پسندیدہ ماحول 
ظاہری انتظامات 

١- مونٹیسوری ادارہ ایک گھر جیسا منظر پیش کرتا ہے- جس سے بچے میں اس ماحول کے لئے اپنائیت پیدا ہوتی ہے-  اس میں ہر وہ کشش کے سامان اور متعلقات موجود ہونے چاہئیں جس سے یہ ایک چھوٹی سی کائنات لگے- 
٢- کھڑکیاں نیچی اور چوڑی ہوں کہ بچہ خود اندر سے باہر کا منظر اور موسم کی تبدیلی دیکھہ سکے-  
٣- دیواریں کارٹونز، تیز رنگوں کی سجاوٹ اور رنگین تصاویر سے مزیّن نہ ہوں- البتّہ کوئی حصّہ بچوں کے اپنے کام کی نمائش کے لئے چھوڑا گیا ہو-  
 ٤- ادارے میں ایک لائبریری کی طرز کا کونہ بھی ہو جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں موجود ہوں- 
٥- ادارے میں تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے بھی ایک حصّہ ہونا چاہیے- 
٦- ادارے میں موجود تمام اثاثہ جات بچوں کی جسامت کے حساب سے ہوں تاکہ بچے خود انہیں ہلا جلا اور کھسکا سکیں-  اور کھلونے نہ رکھے جائیں کیونکہ کھلونے حقیقی نہیں ہوتے، اور بچے کی سیکھنے کی صلاحیت کو بہت محدود کر دیتے ہیں- 
٧- تمام اوزار اور آلہ جات حقیقی اور کام کے قابل ہوں- اور ان سے کسی نقصان کا اندیشہ نہ ہو- 
٨- ایک باغ نما حصّہ بھی ہونا چاہیے جس میں بچے قدرت کا مشاہدہ کرسکیں- 
٩- ایک حصّہ پالتو جانوروں کے لئے بھی ہونا چاہیے تاکہ بچے جانوروں کی دیکھ بھال کے طریقے سیکھ سکیں- 
١٠- ادارے میں پینے اور دوسرے کاموں کے لئے تازہ پانی کی فراہمی کا انتظام ہو-  

روحانی تربیت کے انتظامات 

١- ہم آہنگی اور ترتیب 
بچے فطری طور پر چیزوں میں ترتیب اور ہم آہنگی دیکھنا چاہتے ہیں-  اس لئے ادارے کو "ہر چیز کی ایک جگہ اور ہر جگہ کے لئے کوئی چیز" کے اصول پر ترتیب دیا گیا ہو-  پورے ماحول میں رنگوں کا استعمال اس طرح کیا جاۓ کہ وہ آنکھوں کو ٹھنڈک اور ذہن کو سکون پہنچاۓ-  پورے ماحول میں بلاوجہ شور شرابا نہ ہو-  چیزوں کو آہستہ سے اٹھایا اور رکھا جاۓ- اور کام اور پریزنٹیشنز کے دوران "کام کے وقت بات نہیں، اور بات کے وقت کام نہیں" کے اصول کو اپنایا جاۓ- 

٢- آزادی 
بچے کو پورے ماحول میں کام کرنے کی، چیزوں کے مشاہدے، جانچ پڑتال اور تجربہ کی آزادی ہونی چاہیے-  کیونکہ یہ اسکی فطرت کا حصّہ ہے-  اسکی آزادی پر پابندی صرف دو سورتوں میں لگنی چاہیے؛ ایک تو یہ کہ بچہ خود کو نقصان نہ پہنچاۓ اور دوسرے ماحول کو خراب نہ کرے-  
کام کرنے کی آزادی سے بچے میں دو بہت قیمتی صلاحیتیں پرورش پاتی ہیں- 
١- فیصلہ کرنے کی صلاحیت 
٢- اعتماد 

٣- کام کی تکمیل 
اس سے مراد وہ دورانیہ ہے جس میں بچہ کوئی میٹریل یا مشغلہ انتخاب کرتا ہے، اسے کام کرنے کی جگہ یعنی میز یا چٹائی تک لے کر آتا ہے اور پھر واپس صحیح حالت میں اپنی جگہ رکھ کر آتا ہے-  کیونکہ اس کا مقصد بچے میں نظم و ضبط اور اطاعت پیدا کرنا ہے-  لہٰذا بچے کے لئے ضروری نہیں کہ وہ اس میٹریل یا مشغلے کو پورا کرے-  یہ بچے کی مرضی ہے کہ وہ آیا پورا دن اس پر لگادے یا ایک منٹ میں واپس رکھ دے-  
اس سارے طریقۂ کار کو ہدایات کے بجاۓ عمل سے سکھانا چاہیے- 
مونٹیسوری کے مطابق 'اطاعت' ہدایات پر عمل کرنے کا نام نہیں بلکہ فطرت کے تقاضوں کے مطابق کام اور نظم و ضبط میں دلچسپی ظاہر کرنے کا نام ہے-  اگر کام کی تکمیل کا یہ طریقہ نہ اپنایا جاۓ تو اس سے آزادی دینے کی وجہ ختم ہو جاتی ہے اور ماحول میں بد نظمی پیدا ہوتی ہے- 


The Teacher 
The teacher should... 
1- be responsible for preparing and maintaining the entire environment.
2- act like a facilitator and should let the child experience the process of learning.  She/he should not unnecessarily intervene, especially, when the child is busy in a work of his own choice.  
3- be a good observer and should maintain a record of child's daily progress, mis-happenings and accidents.  
4-  introduce manners, grace and courtesy through role-modelling.
5- have the knowledge of all areas of the Montessori curriculum.
6- be skilled with creative arts.
7- be seen by the child as a cheerful, graceful, helpful, civilized, passionate and attractive personality.

استاد یا استانی 
مونٹیسوری ٹیچر
١- ذمّہ دار ہوتا/ہوتی ہے پورے ماحول کو بنانے، سنوارنے اور قائم رکھنے کی-
٢- کو بلاوجہ بچے کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے- اور اسے وقت دینا چاہیے ماحول میں ڈھلنے کے لئے اور کام کی طرف خود راغب ہونے کے لئے- 
٣- کو بچوں کا غور سے مشاہدہ کرنا چاہیے اور انکی تمام حرکات و سکنات کو تحریر کریں یاداشت اور بچے کی شخصیت کی تشخیص کے لئے- 
٤- بچے کو ہدایات دینے کے بجاۓ تہذیب، تمیز اور طریقے خود اپنے عمل اور کردار سے سکھاۓ- 
٥- کو مونٹیسوری نصاب کا مکمّل علم ہونا چاہیے- 
٦- کو تخلیقی کاموں میں مہارت ہونی چاہیے- 
٧- کی شخصیت ایک خوش مزاج، باوقار، مددگار، تہذیب یافتہ، پرکشش اور پر جوش فرد کی حیثیت سے دیکھی جانی چاہیے- 
  




No comments:

Post a Comment