بچوں کو زندگی کا مقصد بتانا بھی ضروری ہے- لیکن وہ بڑوں کی طرح نہ زندگی سمجھ سکتے ہیں نہ اسکا مقصد-
اسکے لئے بچوں کو ترجیحات سکھائی جاتی ہیں- کام کرنا سکھایا جاتا ہے- زندگی کا مقصد ہی کام ہے- اچھے کام- کون سا کام فرض ہیں- کون سے کام ضروری ہیں- کون سے غیر ضروری یا محض انٹرٹینمنٹ- زندگی انٹرٹینمنٹ نہیں ہوتی- انٹرٹینمنٹ زندگی کا ایک چھوٹا سا حصّہ ہوتا ہے-
بچوں کو انکی اپنی اہمیت کا احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ اس گھر اور خاندان کے لئے کتنے اہم ہیں- اور اس گھر کی خوشیوں میں انکا کیا حصّہ ہے- گھر کے کتنے لوگ اس بچے کے لئے کیا کر رہے ہیں- اور کیوں کر رہے ہیں-
بچوں کو ارد گرد کی چیزوں اور لوگوں کی اہمیت بتائی جاتی ہے- دن کی اہمیت- رات کی اہمیت- اللہ پاک کی بنائی ہوئی نعمتوں کی اہمیت- ہر نعمت کا احساس کرنا- نعمتوں پر شکر کرنا- نعمتوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا-
بچوں کو سچّی کہانیوں سے زندگی کی سمجھ آتی ہے- وہ کہانیاں جو وہ سنتے ہیں- دیکھتے ہیں- آس پاس کے واقعات سے محسوس کرتے ہیں- لوگوں کو ہنستے ہوۓ یا روتے ہوۓ دیکھتے ہیں-
یہی ہوم اسکولنگ ہے-
No comments:
Post a Comment